رضامندی: اپنے بچے کے علاج کی اجازت دینا
?Consent: giving permission for your child to have treatment
رائل چلڈرن ہسپتال (RCH) میں ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس ایسی تمام معلومات موجود ہوں جو آپ کو اپنے بچے کے لیے باخبر فیصلے کرنے کے لیے درکار ہیں۔ مندرجہ ذیل معلومات رضامندی کے بارے میں سب کچھ بتاتی ہے اور یہ کہ ہم RCH میں مریض کے علاج کے لیے کس طرح اجازت طلب کرتے ہیں۔
ہیلتھ کیئر میں رضامندی سے کیا مراد ہے؟
?What is consent in healthcare
رضامندی سے مراد صحت کی دیکھ بھال کے لیے علاج، پروسیجر، مشورے یا دیگر طریقوں پر متفق ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔
اپنی رضامندی دینے سے پہلے مجھے کن چیزوں پر غور کرنا چاہیے؟
?What should I consider before giving consent
جب آپ اپنے بچے کے علاج کے لیے رضامندی دیتے ہیں، تو یہ ایک ایسے طریقۂ کار پر مبنی ہونی چاہیے جس میں آپ کو سوالات پوچھنے اور اپنے کسی بھی طرح کے خدشات پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہو۔
Choosing Wisely Australia نے پانچ ایسے سوالات کی فہرست فراہم کی ہے جو آپ رضامندی دینے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے پوچھ سکتے ہيں۔
کوئی بھی ٹیسٹ، علاج یا پروسیجر کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دیگر ہیلتھ کیئر پرووائيڈر سے یہ 5 سوالات پوچھیں۔
?Five questions to ask your doctor or other health care provider before you get any test, treatment or procedure
کیا مجھے یہ ٹیسٹ یا پروسیجر کروانے کی واقعی ضرورت ہے؟
?Do I really need this test or procedure
ٹیسٹ آپ اور آپ کے ڈاکٹر یا دیگرہیلتھ کیئر پرووائیڈر کو مسئلے کا تعین کرنے میں مدد کردے سکتے ہیں۔ پروسیجرز سے اس مسئلے کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے خطرات کیا ہیں؟
?What are the risks
کیا کوئی ضمنی اثرات ہوں گے؟ غلط نتائج آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ کیا ان نتائج کے بعد مزید ٹیسٹوں یا ایک اور پروسیجر کی ضرورت پیش آ سکتی ہے؟
کیا زیادہ سادہ اور محفوظ صورتیں دستیاب ہیں؟
?Are there simpler, safer options
کبھی کبھی آپ کو صرف اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ صحت مند غذا کھانا یا زیادہ ورزش کرنا۔
اگر میں کچھ نہ کروں تو کیا ہوگا؟
?What happens if I don’t do anything
پوچھیں کہ اگر آپ فوری طور پر ٹیسٹ یا پروسیجر نہیں کرواتے تو کیا آپ کی حالت زیادہ خراب یا بہتر ہو سکتی ہے۔
کتنے اخراجات آئيں گے؟
?What are the costs
اخراجات مالی، جذباتی یا آپ کے وقت کی قیمت کی شکل میں ہو سکتے ہیں۔ جہاں کمیونٹی کو اخراجات اٹھانے پڑیں گے، کیا یہ اخراجات مناسب ہیں یا کوئی سستا متبادل موجود ہے؟
مجھ سے رضامندی کون طلب کرے گا؟
?Who will ask me to give consent
زیادہ تر حالات میں، علاج کی پیشکش کرنے والا ہیلتھ کیئر پرووائيڈر وہ شخص ہوگا جو آپ کی رضامندی طلب کرے گا۔ اس کی مناسب کوالیفیکیشن ہوتی ہے، وہ علاج کے بارے میں کافی معلومات رکھتا ہے اور وہ خطرات، فوائد اور کسی طرح کے متبادل کے بارے میں جانتا ہے۔ اکثر اوقات ڈاکٹر آپ کی رضامندی طلب کرتا ہے، لیکن ہمارا کچھ دیگر عملہ بھی رضامندی طلب کر سکتا ہے۔
میں رضامندی کیسے دے سکتا ہوں؟
?How can I give my consent
رضامندی درج ذیل طریقوں سے دی جا سکتی ہے اور اس کا انحصار علاج یا ٹیسٹ پر ہوگا:
- بغیر بولے - مثال کے طور پر، اپنے بچے کا بازو پکڑنا تاکہ نرس اس کا بلڈ پریشر لے سکے۔
- زبانی - یہ کہہ کر کہ آپ اپنے بچے کا علاج کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
- تحریری - رضامندی کے فارم پر دستخط کرکے آپ اپنے بچے کا علاج کرنے کی اجازت دیتے ہيں۔
اگر انگلش میری ترجیحی زبان نہیں ہے تو کیا ہوگا؟
?What if English isn’t my preferred language
ہم ایک زبانی مترجم کا بندوبست کر سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ رضامندی کے عمل کو سمجھتے ہیں۔ RCH کے رضامندی کے فارم کا مندرجہ ذیل زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے: عربی، چینی (آسان)، چینی (روایتی)، دری، ڈنکا، فارسی، ہاکھا چن، کیرن، اورومو، پنجابی، صومالی، تامل، ٹگرینیا، ترکی، یوکرینی، اردو اور ویتنامی۔
آپ کسی معاون شخص کو اپنے ساتھ رضامندی کی گفتگو میں شریک کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
مجھ سے رضامندی کب طلب کی جائے گی؟
?When will I be asked to give consent
تحریری رضامندی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب تجویز کردہ علاج پیچیدہ ہو، اس میں کافی خطرات ہوں یا اس میں خون کی منتقلی کی ضرورت ہو۔ ایسے پروسیجرز کے لیے تحریری رضامندی ہمیشہ درکار ہوتی ہے جن میں آپ کے بچے کو بیہوش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے (بیہوشی کی دوا کے ذریعے)۔
جہاں رضامندی کا تعلق کسی خاص پروسیجر سے ہو، تحریری رضامندی پری ایڈمیشن کلینک یا آؤٹ پیشنٹ اسسمنٹ اپوائنٹمنٹ پر طے شدہ پروسیجر سے پہلے حاصل کی جا سکتی ہے۔ داخلے کے دن، ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آپ پروسیجر کو جاری رکھنے پر رضامند ہیں۔
ہنگامی صورتحال میں کیا ہوتا ہے؟
?What happens in an emergency
ہنگامی صورتحال میں، اگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈر معقول طور پر اور ایمانداری سے یہ سمجھے کہ مریض کی زندگی، جسمانی یا ذہنی صحت کے لیے سنگین اور فوری خطرے کو روکنے کے لیے علاج ضروری ہے، تو وہ رضامندی حاصل کیے بغیر قانونی طور پر مناسب پروسیجر پر عملدرآمد کر سکتا ہے۔
کون رضامندی دے سکتا ہے؟
?Who can give consent
زیادہ تر مواقع پر والدین یا قانونی سرپرست (وہ شخص جس کے پاس بچے کے لیے فیصلے کرنے کے قانونی حقوق، ذمہ داریاں، فرائض، طاقت اور اختیار ہو) سے رضامندی فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بچے بھی کچھ معاملات میں رضامندی دے سکتے ہیں لیکن اس کا دارومدار ان کی عمر اور علاج کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔ آپ کا ہیلتھ کیئر پرووائيڈر اس سلسلے میں رہنمائی کر سکتا ہے کہ آپ کا بچہ کس حد تک اپنی رضامندی دے سکتا ہے۔
فوسٹر کیئررز کے پاس عموماً والدین جیسی قانونی ذمہ داری نہیں ہوتی، اس لیے چائلڈ پروٹیکشن سے اس بات کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا جانا چاہیے کہ چائلڈ پروٹیکشن آرڈر کے تحت بچے کے لیے کون رضامندی فراہم کر سکتا ہے۔
اگر میں تجویز کردہ علاج سے متفق نہیں ہوں تو کیا ہوگا؟
?What if I do not agree with the proposed treatment
جب مریض/گھرانے تجویز کردہ علاج سے متفق نہ ہوں، اور عدم اتفاق کا مطلب یہ ہو کہ بچے کو سنگین نقصان پہنچنے کا امکان ہے، تو ایسی صورت حال میں ہیلتھ کیئر پرووائیڈر مریض کے بہترین مفاد میں قانونی مشورہ لے سکتا ہے۔
اگر میں اپنا ارادہ بدل لوں تو کیا ہوگا؟
?What happens if I change my mind
آپ رضامندی دینے کے بعد کسی بھی وقت اپنا ارادہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہیں تو آپ سے تحریری طور پر رضامندی سے دستبرداری ریکارڈ کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
میرے حقوق کیا ہیں؟
?What are my rights
آپ کو کسی بھی طبی علاج کے خطرات اور فوائد سے پوری طرح آگاہ ہونے کا حق حاصل ہے۔ آپ فیصلہ کرنے کے لیے درکار تمام معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سوالات پوچھنے اور تسلی بخش جوابات حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔
آپ کے ساتھ ہمارا عزم
?Our commitment to you
RCH میں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے بچے کے لیے کیے جانے والے کسی بھی فیصلے کے حوالے سے مطمئن رہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے اپنی رضامندی کے بارے میں پوچھیں۔ اگر آپ کو سمجھ نہ آئے تو ہم سے دوبارہ وضاحت کرنے کے لیے کہنا یا اگر آپ کو ضرورت ہو تو مزید وقت طلب کرنا ہمیشہ ایک ٹھیک عمل ہے۔
طبی رضامندی کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل لنکس پر مل سکتی ہیں:
Last updated June 2023