شیرخوار بچوں اور دوسرے بچوں کی جلد پر ریش یعنی دانے یا سرخی ہو جانا بہت عام ہے۔ اکثر ریش عام وائرسوں کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔عام طور پر ریش بے ضرر ہوتے ہیں اور خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ کے بچے کے ریش میں چھوٹے چھوٹے، تیز سرخ رنگ یا جامنی رنگ کے دھبّے یا نیل ہوں جو دبا کر دیکھنے پر سفید (پھیکے) نہ پڑتے ہوں تو فوراً طبی مدد حاصل کریں۔
آثار اور علامات
Signs and symptoms
ریش کی کئی مختلف شکلیں ہو سکتی ہیں: سرخ، چپٹے دھبے، ابھرے ہوئے دانے، چھالے، مار پڑنے جیسے نشان، یا ریش بیک وقت ایک سے زیادہ شکل کے ہو سکتے ہیں۔ریش کا زیادہ تر جسم یا پورے جسم پر پھیل جانا اور پھر ٹھیک ہو جانا عام ہے۔ ریش چند دن سے لے کر ہفتوں تک رہ سکتا ہے۔
اکثر ریش معمولی ہوتے ہیں اور ان سے بچے کو تکلیف نہیں ہوتی لیکن کچھ قسموں کے ریش سے بہت کھجلی ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر کو کب دکھایا جائے
When to see a doctor
ریش پیدا کرنے والی بیماری سے اکثر بچے کو بخار بھی ہو جائے گا (ہمارا معلوماتی پرچہ بچوں کا بخار دیکھیں)
Fever in children). ریش پیدا کرنے والی بیماری سے اکثر بچے کو بخار بھی ہو جائے گا (ہمارا معلوماتی پرچہ بچوں کا بخار دیکھیں)
اگر آپ کے بچے کے ریش میں چھوٹے چھوٹے، تیز سرخ رنگ یا جامنی رنگ کے دھبّے یا نیل ہوں جو دبا کر دیکھنے پر سفید (پھیکے) نہ پڑتے ہوں تو فوراً اپنے قریبی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے طبی مشورہ حاصل کریں۔
اگر بچے کو ریش کے ساتھ سر میں درد، گردن میں اکڑاؤ یا کمر میں درد ہو تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کے متعلق فکر ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
گھر میں نگہداشت
Care at home
تقریباً تمام کیسوں میں یہ جاننا اہم نہیں ہوتا کہ ریش کس وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ اکثر ریش خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ اینٹی بائیوٹکس وائرسوں پر اثر نہیں کرتیں اور یہ ان بچوں کو نہیں دی جاتیں جنہیں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ریش ہو۔
اگر بچے کے ریش میں کھجلی ہوتی ہو تو اپنے مقامی فارماسسٹ یا جی پی سے ان علاجوں کے متعلق بات کریں جن سے کھجلی میں آرام آ سکتا ہے۔
اگر ریش کا سبب بننے والا وائرس بچے کے لیے تکلیف دہ ہو تو آپ بچے کو آرام دلا سکتے ہیں۔
وائرسوں کے انفیکشن کیسے پھیلتے ہیں؟
How are viral infections spread?
وائرس براہ راست واسطے اور ہوا کے ذریعے پھیلتے ہیں۔وائرس پھیلانے اور وائرس لگنے سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی جسمانی رطوبت کو چھونے کے بعد آپ ہاتھ دھوئیں اور چھری کانٹے چمچ، کپ اور گلاس، تولیے، ٹوتھ برش اور کپڑوں جیسی چیزوں کے استعمال میں دوسروں کو شریک نہ کریں۔
جب علامات موجود ہوں تو ماسک پہننے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
یاد رکھنے کی باتیں
Key points to remember
- شیرخوار بچوں اور دوسرے بچوں میں وائرسوں کی وجہ سے ہونے والے ریش عام ہیں۔
- وائرسوں سے ہونے والے ریش بے ضرر ہوتے ہیں اور یہ خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔
- اگر بچے کو بخار اور ایسا ریش ہو جو دبا کر دیکھنے پر سفید (پھیکا) نہ پڑتا ہو یا بچے کی حالت بہت خراب ہو تو ایمرجنسی طبی نگہداشت حاصل کریں۔
ڈاکٹروں سے پوچھے جانے والے عام سوالات
Common questions our doctors are asked
کیا ہر بار بچی کو ریش ہونے پر مجھے اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیے؟
نہیں، اگر بچی کی بیماری معمولی ہے - جیسے عام نزلہ زکام - اور وہ ویسے خوش باش ہے اور کھاتی پیتی ہے تو ہلکے سے ریش کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔
میرے بچے کو ریش ہے اور میں حاملہ ہوں۔ کیا مجھے فکر کرنی چاہیے؟
کچھ وائرسوں کے انفیکشن حمل میں مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔اگر آپ حاملہ ہیں اور آپ کے بچے کو ریش ہے جس کی وجہ سے آپ کو فکر ہے تو آپ کو اپنے مقامی ڈاکٹر یا آبسٹیٹریشن (حمل اور ولادت کے ماہر) سے مل کر مشورہ لینا چاہیے۔
رائل چلڈرنز ہاسپٹل کا مرتبّہ۔ ہم RCH کے صارفین اور ان کے کیئررز کے تبصروں کے شکرگزار ہیں۔
اگست 2023 میں نظر ثانی کی گئی۔
Kids Health Info کو رائل چلڈرنز ہاسپٹل فاؤنڈیشن کا تعاون حاصل ہے۔ عطیات دینے کے لیے
www.rchfoundation.org.auدیکھیں۔
دستبرداری
ان معلومات کا مقصد ڈاکٹر یا ماہر صحت کے ساتھ آپ کی بات چیت میں مدد دینا ہے نہ کہ اس بات چیت کی جگہ لینا۔ صارفین کے لیے صحت کے متعلق ان معلوماتی ہینڈ آؤٹس کو تحریر کرنے والوں نے یہ یقینی بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے کہ یہ معلومات درست، تازہ اور سمجھنے میں آسان ہوں۔ رائل چلڈرنز ہاسپٹل میلبرن ان ہینڈ آؤٹس میں غلطیوں، معلومات کو گمراہ کن سمجھے جانے یا ان میں بتائے گئے کسی علاج کی کامیابی کے حوالے سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ ان ہینڈ آؤٹس میں دی گئی معلومات کو باقاعدگی سے تازہ کیا جاتا ہے لہذا آپ کو ہمیشہ یہ دیکھ لینا چاہیے کہ آپ ہینڈ آؤٹ کی تازہ ترین ورژن پڑھ رہے ہیں۔ ان معلومات کا مقصد ڈاکٹر یا ماہر صحت کے ساتھ آپ کی بات چیت میں مدد دینا ہے نہ کہ اس بات چیت کی جگہ لینا۔