In this section
ہمارا ماننا ہے کہ سب سے بڑھ کر آپ اپنے بچے کو سمجھتے ہیں۔
اگر کسی بھی وقت آپ کو لگے کہ آپ کے بچے کی بیماری بڑھ رہی ہے یا آپ کو بچے کی حالت کے متعلق فکر ہو تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس کا اظہار کریں۔
ہو سکتا ہے آپ کو عملے سے انٹرپریٹر کا انتظام کرنے کے لیے کہنا پڑے۔
انٹرپریٹر ملنے میں کبھی کم وقت تو کبھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
اگر آپ پھر بھی فکرمند ہوں تو مرحلہ 2 پر عمل کریں۔
آپ کے بچے کے کمرے میں اس پوسٹر کے ساتھ ایک اورنج کارڈ ملے گا۔
یہ کارڈ نرس کو دیں۔
30 منٹ کے اندر اندر ایک ڈاکٹر آپ کے بچے سے ملے گا۔
اگر آپ پھر بھی فکرمند ہوں تو مرحلہ 3 پر عمل کریں۔
ایمرجنسی صورتحال میں عملے کے کسی رکن سے MET کال کرنے کو کہیں۔
انتہائی نگہداشت کے شعبے کی نرسیں اور ڈاکٹر فوراً قدم اٹھائیں گے۔
(oneTEAM poster) پوسٹر
(oneTEAM card) اورنج کارڈ
رائل چلڈرنز ہاسپٹل (RCH) اس زمین کے روایتی مالکان Kulin نیشن کے Wurundjeri قبیلے کو تسلیم کرتا ہے جس زمین پر RCH واقع ہے اور ہم ان کے ماضی اور حال کے بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
230034 اکتوبر 2023